سه شنبه 1 آبان 1403

14 August 2023

اقوامی متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی مداخلت پر کڑی تنقید کی

اقوامی متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی مداخلت پر کڑی تنقید کی


میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینٹونیوں گوترش نے لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کی حثیت سے سابق فلسطینی وزیراعظم کی تقرری کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کو غلط قرار دیا۔
 انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو  اقوام متحدہ کے فیصلوں اور معیاروں کا احترام کرنا چاہیے۔
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کو سنگیں عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مقابلے کے لیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایک ہمہ گیر سیاسی راہ حل کے بغیر شام اور عراق میں داعش کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ ایٹونیوگوترش نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کو شام سمیت پورے خطے میں قیام امن کے لیے کوشش کرنا چاہیے۔