پنج شنبه 22 آذر 1403

14 August 2023

روسی وزیر دفاع: واشنگٹن کی طاقت کی منطق ناکام رہے گی

روسی وزیر دفاع: واشنگٹن کی طاقت کی منطق ناکام رہے گی


روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ امریکہ اگر زبردستی کی بنیاد پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہا کہ روس، برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کہا ہے کہ روس نے اگر بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات کئے تو امریکہ مضبوط موقف کے ساتھ میدان عمل میں اترے گا۔