پنج شنبه 22 آذر 1403

14 August 2023

اسرائیلی پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی

اسرائیلی پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی


 اسرائیل کی پولیس نے جمعے کے روز نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی۔ 
اس موقع پر اسرائیل کی پولیس نے ان سے تحفے تحائف لینے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔ 
اسرائیل کی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نتن یاہو نے اندرون و بیرون ملک کمپنیوں کے مالکوں اور تاجروں سے دسیو ہزار ڈالر کے تحائف وصول کئے ہیں۔ 
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بھی جرمنی سے بحری آبدوز کی خریداری کے سودے میں نتن یاہو کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ان ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیویڈ شمرون اور نتن یاہو نے اس سودے میں بے تحاشا دولت وصول کی ہے۔ 
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ اور نتن یاہو کے مخالفین نے اس سلسلے میں اسرائیل کی کورٹ کی جانب سے تفتیشی کارروائی شروع کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔