جمعه 4 اسفند 1402

14 August 2023

امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سفارتی دیوار کھڑی ہو گئی

امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سفارتی دیوار کھڑی ہو گئی


میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا  ردعمل بھی کچھ، تم روٹھے ہم چھوٹے قسم کا سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکو امریکہ کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ میکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی۔