شنبه 6 مرداد 1403

14 August 2023

امریکی صدر کی ہندوستانی وزیراعظم سے ٹیلی فونی گفتگو

امریکی صدر کی ہندوستانی وزیراعظم سے ٹیلی فونی گفتگو


 وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے ساتھ فون پر بات چیت میں مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’امریکہ ہندوستان کو ایک سچا دوست مانتا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اسے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے سے جنوبی اور وسطی ایشیا میں سلامتی کے مسئلے پر بھی بات چیت کی. " وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر زوردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی بات ایسے میں کہی ہے کہ خود امریکہ عالمی سطح پر دہشتگرد گروھوں کی ھمہ جانبہ حمایت و مدد کر رہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال داعش کی تشکیل اور اسرائیل کی فلسطینیوں اور دوسرے اسلامی ملکوں کے خلاف جارحیت کی کھلم کھلا حمایت ہے۔