شنبه 5 اسفند 1402

14 August 2023

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی اسلامی طلبا یونین کے نام رہبر انقلاب کا پیغام

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی اسلامی طلبا یونین کے نام رہبر انقلاب کا پیغام


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں موجود طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ حقیقی اسلام کے سربلند پرچم کے ساتھ کفر اور استکباری محاذ کی جنگ میں اسلام کا دفاع، سب کا فرض ہے- 
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کو جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ آپ عزیزوں سے علمی ، دینی اور اخلاقی تربیت سے زیادہ کی توقع ہے اور وہ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کے ماحول پراثرانداز ہوں اور اپنے قول و فعل سے راہ خدا کے پیرؤوں پر اپنے اثرات کو بڑھائیے- 
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک نوجوان اور طالبعلم، ایک مضبوط پیشرو کی مانند، بلند اہداف تک پہنچنے میں انسان کی مدد کرتا ہے فرمایا کہ آپ حضرات ان خصوصیات کے ساتھ ہی، اسلامی تنظیموں کے موثر نظام میں بھی موجود ہیں- 
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہر ایک کو اسلام کی صحیح معرفت اور صراط مستقیم کا بابرکت سرچشمہ ہونا چاہئے-