یکشنبه 27 خرداد 1403

14 August 2023

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون گر کرتباہ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون گر کرتباہ


اسرائیل کا مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ جنوبی لبنان میں فلسطینی سرحد کے قریب وعرہ کے مقام پر گر کرتباہ ہوگیا۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج’یونیفل‘ کی ٹیمیں علما الشعب، الناقورہ اور لبلونہ کی حدود کے قریب تباہ ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں مگر جگہ جگہ بارودی سرنگوں کی وجہ سے ملبے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔