یکشنبه 26 فروردین 1403

14 August 2023

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد


برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں خاتون اور اسکے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ پچاس سالہ شاہد اقبال کا کہنا ہے خاتون نے نہ صرف ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا بلکہ زبردستی گاڑی کا سٹیئرنگ پکڑتے ہوئے اس سے 80 پاؤنڈ کا مطالبہ شروع کر دیا۔ انہوں نے اس صورتحال میں جب پولیس کو بلانے کے لئے فون کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے ہاتھ پر کاٹ لیا، خاتون نے انہیں تھپڑ بھی مارے۔ شاہد اقبال نے کہا وہ گاڑی سے نکلے تو خاتون اور اس کے ساتھی نے انہیں دھکے دیئے جبکہ قریب ہی کھڑے کچھ لوگوں نے واقعہ کی فوٹیج بنالی۔