دوشنبه 25 تیر 1403

14 August 2023

ایران کی بغداد اور استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایران کی بغداد اور استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت


 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔

ترجمان نے عراق اور ترکی میں دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے والے افراد نیز عراقی اور ترکی حکومتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا باہمی اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اتحاد ضروری ہے