چهارشنبه 28 شهریور 1403

14 August 2023

سعودی بازار میں بیچے جانے والے کپڑوں پر اسرائیلی پرچم کا نشان

سعودی بازار میں بیچے جانے والے کپڑوں پر اسرائیلی پرچم کا نشان


ایک سعودی شہری کا کہنا ہے کہ بازار میں بچوں کے کچھ ایسے کپڑے فروخت کئے جارہے ہیں جن پر اسرائیل کا پرچم بنا ہوا ہے۔

"سعید القحطانی" کا کہنا ہے کہ "التعمیری" نامی مارکیٹ میں بچوں کے ایسے ملبوسات دیکھے جا سکتے ہیں جن پر دنیا کے دیگر ممالک کے پرچموں کے ساتھ اسرائیل کا پرچم بھی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کے ملبوسات پر اسرائیل کا پرچم دیکھ کر تعجب ہوا ہے۔

سعید القحطانی نے مزید کہا: میں نے وزارت تجارت کے دفتر فون کرکے حکام کو مطلع کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ انٹرنٹ میں وزارت تجارت کی سایٹ کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، سعودی شہری نے الوطن کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا: اسرائیل پرچم سے نقش بستہ بچوں کے ملبوسات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور سعودی مارکیٹ میں اس طرح کے لباس کی فروخت عروج پر ہے۔

واضح رہےکہ بچوں کے ملبوسات پر مختلف ممالک کے پرچم پرنٹ کئے گئے ہیں اور اسرائیلی پرچم کو دوسرے ممالک کی بہ نسبت زیادہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اگرچہ آل سعود کے آل یہود سے ماضی سے ہی پس پردہ روابط تھے تاہم یہ اب آہستہ آہستہ منظر عام پر آرہے ہیں۔