چهارشنبه 28 شهریور 1403

14 August 2023

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کا سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کا سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک


افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قندوز شہر کے مضافات میں افغان فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں غلام صافی نامی طالبان کا ایک سرغنہ اپنے 17 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ "فیروز جهادی" نامی طالبان کا ایک سرغنہ غزنی صوبے میں افغان سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اس کمانڈر نے قندوز میں بہت سے حملوں کی قیادت کی تھی۔

افغان فوج کے ترجمان «غلام حضرت کریمی» نے بھی اس سے پہلے کہا تھا کہ صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف کارروائیاں اس علاقے سے طالبان دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے تک جاری رہیں گی۔