جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

لیبیا کے مسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا

لیبیا کے مسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا


لیبیا کی سرکاری ایئرلائن کےمسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا جب کہ طیارے میں 118 مسافر سوار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کی سرکاری ایئرلائن افریقیا کا مسافر طیارہ سبہا سے دارالحکومت طرابلس جا رہا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا، طیارے میں 118 افراد سوار ہیں جب کہ طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد مالٹا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیراعظم نے لیبیا کے طیارے کے مالٹا میں اترنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خبر حاصل کی جا رہی ہے اور اطلاع ہے کہ دو ہائی جیکرز نے لیبین طیارے کو اغوا کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائی جیکرز کے پاس بم بھی ہیں اور ایک ہائی جیکر کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات مان لئے جاتے ہیں تو طیارے کے عملے کے سوا تمام مسافروں کو چھوڑ دیا جائے گا ورنہ طیارے کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔