شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

مغربی موصل کا پہلا گاؤں داعش کے ناپاک وجود سے پاک

مغربی موصل کا پہلا گاؤں داعش کے ناپاک وجود سے پاک


عراقی فورسز نے موصل کے مغربی علاقہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کا آئاز کردیا ہے عراقی فورسز نے مغربی موصل کے پہلے گآؤں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع باخيرہ گاؤں کو داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کا فرمان صادر کردیا ہے۔ حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انسانوں کی وہابی وحشی درندوں سے آزادی خاک کی آزادی پر مقدم ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ماہ قبل عراقی فورسز نے مشرقی موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا تھا۔بہت سے دہشت گرد مشرقی موصل سے مغربی موصل فرار ہوگئے تھے۔