شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

برطانیہ کا ایران کے خلاف بیان بازی پر امریکہ کو انتباہ

برطانیہ کا ایران کے خلاف بیان بازی پر امریکہ کو انتباہ


 برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف امریکہ کی بیان بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی بیان بازی سے مشرق وسطی کے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز بیانات پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اشتعال انگیز بیانات سے مشرق وسطی کے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی عدم پائبندی پر بھی تشویش ہے۔ بعض دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں کو بھی امریکہ کے ایران کے خلاف جارحانہ بیانات پر تشویش لاحق ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بیان کے بعد اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے چہرے مرجھا گئے ہیں ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے کی کوشش کی تو پھر اسرائیل کو دیمونا کے ایٹمی پلانٹ کو خالی کردینا چاہیے کیونکہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ہم دیمونا کو تباہ کردیں گے۔