پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دھرنا جاری

شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دھرنا جاری


شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دیے گئے دھرنے کو 244 دن بیت جانے کے باوجود بحرینی جوانوں کی ایک بڑی تعداد دھرنے کو جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

جوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام اور شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے دستبردار نہیں ہوتی تب تک دھرنا جاری رہے گا اور آل خلیفہ کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ نے حزب اختلاف کو نشانہ بنانے کی غرض سے گزشتہ سال 20جون کو شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 اس کے بعد سے اب تک بحرینی سیکورٹی فورسز کو شیخ قاسم کے گھر داخل ہونے سے روکنے کے لئے بحرینی شہریوں نے ان کے گھر کے ارد گرد دھرنا دیا ہوا ہے جو اب تک جاری ہے۔

یاد  رہے کہ 14 فروری کو انقلاب بحرین کی چھٹی سالگرہ تھی اور اس ملک کے عوام نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جو اب تک جاری ہے۔