جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

صومالیہ میں بم دھماکہ، چودہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد دیگر زخمی

صومالیہ میں بم دھماکہ، چودہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد دیگر زخمی


صومالیہ کے سیکورٹی حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ موغادیشو میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

ان حکام کے مطابق موغادیشو میں یہ کار بم دھاکہ، ایک پرہجوم علاقے میں ایسی حالت میں ہوا ہے کہ سیکورٹی اہلکار اس شہر میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ابھی تک کسی نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ الشباب دہشت گرد گروہ کے خلاف صومالیہ کی فوج کو افریقی یونین کی امن فوج کی حمایت حاصل ہے۔ الشباب دہشت گرد گروہ کو، جو کئی سالوں سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے، صومالیہ کی فوج اور افریقی یونین کی امن فوج نے اگست دو ہزار گیارہ میں دارالحکومت موغادیشو سے نکال باہر کر دیا تھا۔