پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

بحرینی عوام کا تحریک انقلاب جاری رکھنے کا اعلان

بحرینی عوام کا تحریک انقلاب جاری رکھنے کا اعلان


النویدرات قصبے کے عوام نے جمعے کو بھی قبائلی مظالم ، شیعہ مسلمانوں اور ان کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکیے جانے کی مذمت کی اور مقاصد کے حصول تک تحریک انقلاب جاری رکھنے پر تاکید کی تاہم ڈکٹیٹر بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا- یہ بھی خبریں ہیں کہ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ قا‏ئم کرنے کی اجازت نہیں دی - 
بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاہرے دوہزار سترہ میں بھی بدستور جاری ہیں جو اس عزم کا ثبوت ہیں کہ اہداف کے حصول تک آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی تحریک جاری رہے گی - بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے مظاہرے ہو رہے ہیں - 
بحرینی عوام سیاسی اصلاحات ، آزادی بیان ، عدل و انصاف کے قیام ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت ان کے مطالبات کو مسلسل دبانے کی کوشش کررہی ہے-