شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

امریکی صدر نے امریکی میڈيا کو عوام کا دشمن قراردیدیا

امریکی صدر نے امریکی میڈيا کو عوام کا دشمن قراردیدیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اس بار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس کے دوران تنقید کرنے والے میڈیا گروپس کے صحافیوں کو کئي بار ڈانٹ چکے ہیں۔