پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

عالمی برادری دھشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرے: عراقی وزیر اعظم

عالمی برادری دھشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرے: عراقی وزیر اعظم


جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو عالمی مدد و حمایت اور انٹیلی جینس تعاون کی ضرورت ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش، عالمی سطح پر نوجوانوں کو بھرتی اور انھیں دہشت گردی کی تربیت دے رہا ہے جبکہ اسے مالی اور لاجسٹک حمایت بھی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق، یورپ اور پاکستان سمیت بعض ملکوں میں رونما ہونے والے واقعات، عالمی سازش کا حصہ ہیں اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی عوام، دہشت گردی خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔