شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر الرقہ سے فرار ہونے کی تیاری میں

دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر الرقہ سے فرار ہونے کی تیاری میں


 امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے جنگکجوؤں کی جانب سے الرقہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

 امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیمز ڈیوس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی "الرقہ" کی جانب پیش قدمی کے بعد داعش کی قیادت شہر چھوڑنے لگی ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان  جیمز ڈیوس کا کہنا ہے کہ الرقہ سے داعشی دہشت گرد گروہ در گروہ فرار ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الرقہ میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے داعشی قیادت الرقہ سے فرار کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی اتحادی فوج کی طرف سے "الرقہ" کو داعش سے چھڑانے کا اعلان کیا گیا ہے۔