شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

داعش کے خلاف جنگ کو تمام مسلمانوں کے خلاف جنگ میں تبدیل نہ کیا جائے: جرمن وزیر دفاع

داعش کے خلاف جنگ کو تمام مسلمانوں کے خلاف جنگ میں تبدیل نہ کیا جائے: جرمن وزیر دفاع


جرمن وزیر دفاع اورزولافین ڈیرلاین نے خبردار کیا ہےکہ داعش کے خلاف جنگ کو تمام مسلمانوں پر مسلط کرنے سے گریز کیا جائے۔

جرمن وزیر دفاع نے میونخ میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جاری جنگ کو تمام مسلمانان کے خلاف جنگ تصور نہ کیا جائے۔

جرمن وزیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتیاط برتنا ہوگا کہ کہیں داعش کے خلاف جاری جنگ تمام مسلمانوں کے خلاف جنگ میں تبدیل نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے داعشی دہشت گردی کو بہانہ بنا کر 7 اسلامی ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے تھے۔

دوسری جانب امریکہ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کےشہریوں پر پابندی کے بعد مسلم تنظیموں اور رہنماﺅں  سمیت دنیا بھر سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔