جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق


 ایران روس اور ترکی نے جنھوں نے شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اہمتام کرایا ہے آستانہ تین اجلاس کے دوران اپنے سہ فریقی اجلاس میں شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے - آستانہ تین مذاکرات میں جو جمعرات کو منعقد ہوئے تھے مذاکرات کے بانی تین ملکوں ایران روس اور ترکی کے وفود کے علاوہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندہ وفود، میزبان ملک کی حیثیت سے قزاقستان کے وفد اور مبصر کی حیثیت سے اردن اور امریکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی- شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈرلاورنتیف نے جو روسی وفد کے سربراہ بھی تھے آستانہ تین مذاکرات کا اختتامی بیان جاری نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کے اختتامی بیان کا متن گذشتہ آستانہ مذاکرات کے اختتامی بیان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا تھا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ آستانہ تین مذاکرات میں محدود مسائل پر تفصلیی بات چیت ہو - آستانہ مذاکرات میں پہلی بار شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات انجام پارہے ہیں -