جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

وزیر خارجہ جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے

وزیر خارجہ جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں 10 ممالک کے صدور ، امریکہ کے نائب صدر، 8 ممالک کے وزراء اعظم ، 30 ممالک کے وزراء خارجہ، 20 ممالک کے وزراء دفاع ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے حکام شرکت کررہے ہیں یہ اجلاس جمعہ سے لیکر اتوار تک جاری رہےگا جس میں اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی و امریکی امور کے ڈائریکٹر مجید تخت روانچی بھی اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔