پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

رابرٹ ہارورڈ نے امریکی قومی سلامتی کےمشیرکا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا

رابرٹ ہارورڈ نے امریکی قومی سلامتی کےمشیرکا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کے لیے منتخب کئے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کے مطابق مائیکل فلن کے استعفے کے بعد روبرٹ ہارورڈ کو قومی سلامتی مشیر کے عہدے کی پیش کش کی گئی ،لیکن ایڈ مرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے انکار کردیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل روس سے تعلقات کے الزام کی وجہ سے مائیکل فلن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔