پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

شمالی کوریا کے رہنما کے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید 2 افراد گرفتار

شمالی کوریا کے رہنما کے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید 2 افراد گرفتار


ملائشیا کے حکام نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نِیم کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ شمالی کوریا کے صدر کے سوتیلے بھائی کے قتل کے ایک دن بعد ملائیشین پولیس نے کوالالمپور ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے ایک مشتبہ خاتون کو حراست میں لیا، جن کے پاس ویتنام کی سفری دستاویزات موجود تھیں۔ کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس کے مطابق انڈونیشیئن پاسپورٹ کی حامل دوسری مشتبہ خاتون کی شناخت ایئرپورٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی تھی۔دونوں مشتبہ خواتین کو 7 روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ کیا جاچکا ہے۔ ملائیشیا کی پولیس کے مطابق شمالی کورین رہنما کے بھائی کی پراسرار ہلاکت کے شبے میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، جو دوسری مشتبہ خاتون کا ساتھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ کم جونگ نیم کے قتل کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق دو خواتین نے زہریلی سوئیاں چبھو کر کم جونگ نیم کو قتل کیا تھا اور پھر ٹیکسی میں فرار ہوگئیں تھیں۔