جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

آل خلیفہ کے حامیوں نے جمہوریت کو داغدار کیا ہے: بحرینی حزب اختلاف رہنما

آل خلیفہ کے حامیوں نے جمہوریت کو داغدار کیا ہے: بحرینی حزب اختلاف رہنما


 ٹی این اے کے ساتھ مختصر انٹرویو میں بحرین کے حزب اختلاف لیڈڑ’’سعید شہابی‘‘نے جمہوریت کو داغدار کرنے اور انسانی حقوق کو پامال کرنے میں آل خلیفہ حکومت کی حمایت کرنے پر اس کے عرب اور مغربی اتحادیوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی طاقتیں جو آل خلیفہ اور سعودی رژیم کی حمایت کر رہے ہیں نے جمہوریت کو داغدار کیا اور ملت بحرین کو آمروں کے خلاف تنہا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں چھ سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود انقلاب پوری طاقت اورجذبے کے ساتھ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے مظاہروں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ جو ممالک بحرین کےساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں ملک میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کی نظریں بحرین اورسعودی حکومت کے ساتھ اہم معاہدوں پر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بحرینی عوام ملک کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں پوری طرح پرعزم ہے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے  ۔