شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

بحرینی شاہ ، ایرانی شاہ کا راستہ اختیار نہ کرے : خطیب نماز جمعہ تہران

بحرینی شاہ ، ایرانی شاہ کا راستہ اختیار نہ کرے : خطیب نماز جمعہ تہران


اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے دشمن کی ہرزہ سرائی کے جواب میں اس کے منہ پر زوردار مکا رسید کیا ہے۔

آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ ایرانی عوام کا انقلاب ، فقاہتی اور حسینی انقلاب ہے جس کی عوام خود بھر پور حمایت کرتے ہیں یہ عوامی اسلامی انقلاب ہے جس کی عوام خودحفاظت کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی تو وہ اس سے دریغ نہ کرتے لیکن دشمن میں اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایران پر کوئی ایسی جنگ مسلط کریں جس سے خود اس کا وجود یا خطے میں اس کے مفادات ختم ہوجائیں اسی لئے اس نے اب ایران کے خلاف فوجی حربوں کے بجائے اقتصادی اور ثقافتی حربوں کا رخ کرلیا ہے۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ ایرانی عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں کیونکہ عوام کی خدمت اہم فریضہ ہے۔

آیت اللہ صدیقی نے بحرین کے بادشاہ کی طرف سے بحرینی عوام بہیمانہ اور مجرمانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی شاہ کو ایرانی شاہ کے راستے پر نہیں چلنا چاہیے ورنہ اس کا انجام بھی شاہ ایران کی طرح برا ہوگا۔

آیت اللہ صدیقی نے اقوام متحدہ کی ناقص کارکردگی پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا کہ لعنت ہو اقوام متحدہ پر جو سعودی عرب سے رشوت لیکر اس کا نام بچوں کے قاتل کی فہرست سے نکال دے۔

آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور سعودی عرب کے ہم عقیدہ دہشت گرد دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں لیکن سعودی عرب بڑے پیمانے پر رشوت ادا کرکے اپنے آپ کواور اپنے حامی دہشت گردوں کو بچا رہا ہے۔