پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی

سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی


 درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 13 افراد شہید ہوگئے، جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی، جبکہ زخمی ہونے والے 200 افراد میں سے 50 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔