پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو اماراتی فوجی اہلکار ہلاک

یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو اماراتی فوجی اہلکار ہلاک


سعودی اتحادی افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متحدہ عرب امارات کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔

سعودی جنگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے "نادر مبارک عیسی" نامی فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے جبکہ "سلیمان محمد سیلمان الظہوری" یمنی فوج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی یمنی فوج کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کے تین  فوجی مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔