شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

عمان کے وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر شدید تنقید

عمان کے وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر شدید تنقید


عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بی بی سی سے گفتگو میں علاقائی بحرانوں کو سفارتی طریقے کے بجائے فوجی طریقے سے حل کرنے سے متعلق سعودی عرب کی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کو فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے اپنے دورہ دمشق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شام ایک عرب ملک ہے اور عمان نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔

یوسف بن علوی نے بحران یمن کے حل کے بارے میں عمان کی ثالثی کے بارے میں بھی کہا کہ عمان کے لئے اہم بات، یمنی عوام کی خواہش کے مطابق ان کے ملک کے بحران کا حل نکالنا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف علاقے کے ملکوں کی مہم پر تاکید کی اور کہا کہ دہشت گردوں منجملہ داعش دہشت گردوں نے علاقائی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔