شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

فاتح کھلاڑیوں کو صدر مملکت کی مبارک باد

فاتح کھلاڑیوں کو صدر مملکت کی مبارک باد


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لاس وگاس دوہزار سترہ کے تیراندازی کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی تیرانداز پریسا روحانیان اوردیگر تمغے حاصل کرنےوالے تین دیگر تیراندازوں کو مبارک باد دی- 
ایرانی تیراندازوں نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایک گولڈ میڈل ، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا - 
ریکری تیراندازی کے مقابلے میں لڑکیوں میں سوگند رحمانی نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا جبکہ لڑکوں میں رضا شعبانی نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا - تیراندازی کا عالمی کپ امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہورہا ہے جو دس فروری سے شروع ہوا ہے اورپیر کو بھی جاری ہے -