پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

پاکستان میں وہابی دہشتگردوں کی ہلاکت

پاکستان میں وہابی دہشتگردوں کی ہلاکت


 پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال کے علاقے چک 98 میں 9 سے 10 وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 وہابی دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے ہے جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔