جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق


عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے شہر حبیبیہ کے گنجان آباد علاقے صدر میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وہابی دہشت گرد اس سے قبل بھی بغداد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔