پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے پہلے مسلمانوں کے خلاف جو جو اقدامات لینے کا وعدہ کیا تھا، اب ایک ایک کر کے ان کو پورا کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے تک امن معاہدہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین امن معاہدے میں دیگر ممالک کو بھی شامل کرسکتا ہے، فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں۔
 
پانچ سالہ ایرانی بچے کو ہتھکڑیاں لگانے والے انتظامیہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل تمام انسانی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک جگہ موجود ہوں اور ایران کا تذکرہ نہ ہو، یہ تو ممکن ہی نہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ایرانی جوہری معاہدے کو بدترین معاہدہ قرار دے دیا۔