logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/29 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
آستانہ، شامی مذاکرات کے تیسرے دور کے مذاکرات کا بند کمروں میں آغاز

آستانہ، شامی مذاکرات کے تیسرے دور کے مذاکرات کا بند کمروں میں آغاز

آستانہ، شامی مذاکرات کے تیسرے دور کے مذاکرات کا بند کمروں میں آغاز

قازقستان کے دارالحکومت 'آستانہ' میں شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا بند کمروں میں آغاز ہوگیا جس میں شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے نمائندوں سمیت ایرانی، روسی اور ترک حکام بھی شریک ہیں.

جمعرات كے روز آستانہ میں منعقدہ شامی مذاكرات كی تیسری نشست میں قازقستان كے نمائندے بحیثیت میزبان اور امریكی اور اردنی سفیر بھی بطور مبصر شریك ہیں.

تفصیلات كے مطابق، شامی مذاكرات كے آغاز سے پہلے آستانہ میں موجود اعلی سطحی ایرانی وفود كے سربراہ نائب وزیر خارجہ 'حسین جابری انصاری' نے اقوام متحدہ كے ایلچی برائے امور شام، شامی وفد كے سربراہ اور روسی ایلچی كے ساتھ ملاقاتوں میں مذاكرات كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا.

ایران،روس اور تركے كے وفود كے سربراہان بھی مذاكرات كی پہلی نشست سے خطاب كرتے ہوئے تینوں ممالك كے مشتركہ مؤقف اور شامی مسئلے كو پُرامن طور پر حل كے حوالے سے بات كریں گے.

مطالب مشابه