logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/29 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
صہیونیوں کے جوہری ہتھیار دنیا اور علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں: ایران

صہیونیوں کے جوہری ہتھیار دنیا اور علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں: ایران

صہیونیوں کے جوہری ہتھیار دنیا اور علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں: ایران

ایرانی محکمہ خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ہرزہ سرائیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ صہیونیوں کے پاس موجود جوہری ہتھیاروں سے خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے جمعرات كے روز ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی وزیراعظم كی جانب سے واشنگٹن میں ہونے والی ایك پریس كانفرنس كے دوران ایران مخالف بے بنیاد الزامات كے رد عمل میں كہی.

انہوں نے مزید كہا كہ ٹرمپ اور نیتن یاہو كی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں میں كوئی نئی بات نہیں اور یہ لوگ ایران كے پُرامن جوہری پروگرام كے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں.

قاسمی نے بتایا كہ ایران مخالف الزامات ایسے وقت میں لگائے گئے ہیں جب بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے بارہا ایرانی جوہری پروگرام كو پُرامن ہونے كی تصدیق كی ہے اور اس حقیقت كو دنیا كے مختلف ممالك نے بھی تسلیم كیا ہے.

انہوں نے كہا كہ بدقسمتی سے ایسے الزامات ایك ایسی قابض اور جابر ناجائز حكومت كی طرف سے لگائے جارہے ہیں جس نے خود بڑے پیمانے پہ جوہری ہتھیاروں كو بنا كر خطے اور دنیا كی امن و سلامتی كو شدید خطرات سے دوچار كیا ہوا ہے.

ایرانی ترجمان نے مزید بتایا كہ صہیونیوں كا دامن بے شمار غیرانسانی جرائم كی كاروائیوں بالخصوص مظلوم فلسطینی قوم پر مظالم ڈھائے جانے سے سیاہ ہے جس كا ذكر عالمی اداروں نے بھی متعدد بار كیا ہے.

انہوں نے مزید كہا كہ جب قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں كو بنانے اور اس كے استعمال كو حرام قرار دیا ہے تو اس میں كسی كو شك نہیں ہونا چاہیے كہ ایران كا جوہری پروگرام مكمل طور پر پرامن ہے اور ہماری دفاعی حكمت عملی میں جوہری اور مہلك ہتھیاروں كی كوئی گنجائش نہیں ہے.

مطالب مشابه