logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/29 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
چین نے شام امن مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

چین نے شام امن مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

چین نے شام امن مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے شام امن مذاکرات کے نئے دور کی بھرپور حمایت کرتا ہے.

چینی دفترخارجہ كے ترجمان 'گنگ چوانگ' نے صحافیوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آستانہ مذاكرات كا مقصد شامی بحران كو حل كرنا ہے جس كی چینی حكومت بھرپور حمایت كا اعلان كرتی ہے.

انہوں نے مزید بتایا كہ ہم سمجھتے ہیں آستانہ مذاكرات سے شامی حكومت اور مخالف گروپوں كے درمیان تعلقات كو توسیع ملے گی جس سے باہمی اعتماد كی فضا بھی قائم ہوگی.

ترجمان چینی دفترخارجہ نے اس امید كا اظہار كیا كہ آستانہ مذاكرات كے نئے دور میں شامی حكومت اور مخالف گروہوں كے نمائندوں كے درمیان شامی بحران كو حل كرنے كے لئے تعمیری مذاكرات ہوں گے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا كہ ہم شام امن مذاكرات میں تمام فریقین كی تعمیری شراكت اور تعاون كے خواہاں ہیں.

مطالب مشابه