پنج شنبه 13 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کی سلامتی کو ایرانی بحریہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کی سلامتی کو ایرانی بحریہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے اب تک خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ساڑھے تین ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بحری بیڑے نے پہلی بار کھلے سمندروں کا سفر کرتے ہوئے بحر اقیانوس میں کیپ آف گڈ ہوپ کا بھی چکر لگایا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ کے اوائل میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس، ایران میں منعقد ہو گی جس میں یورپی ممالک بھی مبصر کی حثیت سے شرکت کریں گے۔