جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

امریکی حکام ایران کی بڑھتی ہوئی توانائیوں سے خوف زدہ ہیں: ڈاکٹرعلی لاریجانی

امریکی حکام ایران کی بڑھتی ہوئی توانائیوں سے خوف زدہ ہیں: ڈاکٹرعلی لاریجانی


پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اپنے ایک ٹیلی ویژن پر انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو صرف ایران کے ایٹمی پروگرام سے خلش نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ امریکا کا معاملہ صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے مخاصمانہ اقدامات کادائرہ بہت سے ملکوں تک پھیلا ہوا ہے - انہوں نے کہا کہ امریکا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکا کے دیگر ملکوں کے ساتھ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ خود امریکا کی اندرونی مشکلات کا نتیجہ ہیں - ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اپنی نامناسب حرکتوں منجملہ اسلامی ملکوں کے شہریوں کو ویزا نہ دینے اور یورپی یونین سے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے امریکا کی داخلی مشکلات کو حل کریں- پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ ایران نے گذشتہ اڑتیس برسوں کے دوران مختلف بین الاقوامی اقدامات اور حرکتوں کا سامنا کیا ہے کہا کہ تہران حالات کے مطابق مناسب فیصلے کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے کبھی بھی ایذائیں پہنچانے والے اقدامات کا سہارا لے رہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے کو پوری پختگی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے -