شنبه 15 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایران مین مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیوکلیئرہاسپیٹل کی تعمیر کا منصوبہ

ایران مین مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیوکلیئرہاسپیٹل کی تعمیر کا منصوبہ


ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں بچوں کے میڈیکل سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں، مشرق وسطی کا سب سے بڑا نیوکلیئر ہاسپیٹل تعمیر کیا جا رہا ہے - علی اکبر صالحی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت ، میڈیکل کے شعبے پر خاص توجہ دیتی ہے کہا کہ اس وقت جو اہم و گرانقدر کام انجام پا رہے ہیں ان میں ایک ، ایران میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیوکلیئر ہاسپیٹل کی تعمیر ہے- 
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئرہاسپیٹل کے لئے زبردست سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یوں یہ ہاسپیٹل ایک مثالی اسپتال ہوگا اور عوام کو نمایاں و گرانقدر خدمات فراہم کرے گا - 
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس اسپتال کی تعمیر کے لئے نیوکلیئر سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق مراکز کی بھی مدد لی جائے گی کہا کہ اس سلسلے میں مثبت و تعمیری اقدامات انجام پا رہے ہیں - 
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے آج تہران میں ہڈیوں کی پیوندکاری کے مرکز ، یورولوجی ، پیڈیاٹرک یورولوجی ریسرچ سینٹر، چلڈرنس گاما لیبارٹریز، نیوکلیئر میڈیسین کے نئے مرکز ، اور بچوں کے میڈیکل سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کی اوپین ہارٹ سرجری کے خصوصی آئی سی یو کا معائنہ کیا ۔