جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایران: ریلیوں میں شرکت کا وسیع عالمی انعکاس

ایران: ریلیوں میں شرکت کا وسیع عالمی انعکاس


ایران کے اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جمعے کے روز ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام کی شرکت کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے پیش نظر ریلیوں میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، خود امریکی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا بھی مرکز بنی۔

دنیا کے کم از کم پچّیس ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور مظاہروں کو کوریج دی۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکہ میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوس اور مظاہروں میں اور زیادہ وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی رپورٹ دی کہ شدید سردی کے باوجود ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن نہایت وسیع پیمانے پر منایا اور لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان بازی کی ہے ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اور مظاہروں میں وسیع پیمانے شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سی این این نے مظاہروں کے براہ راست کچھ مناظر دکھاتے ہوئے رپورٹ دی کہ اس سال کے جلوس اور ریلیوں میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شرکت و رونق رہی۔

فرانس چوبیس، یورو نیوز، فرانس پریس، روئیٹرز، اے پی ٹی این، الجزیرہ، الاتجاہ، المیادین، اور المنار ٹی وی چینلوں نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوس اور ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت اور ایران مخالف امریکی دھمکیوں پر ایرانی عوام کے ردعمل اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے بیان کا وسیع پیمانے انعکاس کیا۔