logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/21 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
ایرانی صدر کا غیروابستہ تحریک کے ممالک سے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ایرانی صدر کا غیروابستہ تحریک کے ممالک سے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ایرانی صدر کا غیروابستہ تحریک کے ممالک سے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ایرانی صدر نے عالمی برادری کو اکٹھا کرنے پر امریکہ کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غیروابستہ تحریک (NAM) کے رکن ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے فعال کردار ادا کریں.

ان خیالات كا اظہار صدر مملكت ' حسن روحانی ' نے بدھ كے روز ایران كے دورے پر آنے والوں وینزویلا كی وزیر خارجہ 'دلسی رودریگز' اور وزیر تیل 'نلسون پابلو مارٹینز' كے ساتھ ایك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كیا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ایران لاطینی امریكی ممالك كے ساتھ كثیرالجہتی تعلقات كا خواہاں ہے اور ایرانی دارالحكومت تہران لاطینی امریكی ممالك سمیت وینیزویلا كے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی كے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دینے كا خیرمقدم كرتا ہے.

حسن روحانی نے كہا كہ دنیا كی حالیہ صورتحال كی وجہ سے ناوابستہ ممالك كو انتہا پسندی اور تشدد سے مقابلے كرنے كے لئے متحد ہونا چاہیئے.

ایرانی صدر نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینیزویلا علاقائی مسائل كے حل میں مشتركہ كردار ادا كررہے ہیں اور انتہا پسندی اور تشدد سے مقابلہ كرنا دونوں ممالك كی اہم خارجی پالیسی كی ترجیح ہے.

انہوں نے الجزایر اجلاس میں تیل پیدا كرنے والے ممالك كی كامیابیوں كا حوالہ دیتے ہوئے كہا كہ اوپیك كے تمام ركن ممالك كو تیل كی قیمتوں میں استحكام لانے پر كوشش كرنا چاہیئے.

وینیزویلا كی وزیر خارجہ نے كہا كہ وینیزویلا كے دارالحكومت كراكس تہران كے ساتھ كثیرالجہتی تعلقات بڑھانے كا خواہاں ہے.

مطالب مشابه