logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/21 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
ماسكو عالمي خوراك نمائش ميں ايران كي شركت

ماسكو عالمی خوراك نمائش میں ایران كی شركت

ماسكو عالمی خوراك نمائش میں ایران كی شركت

روس كی 25 ویں بین الاقوامی خوراك نمائش كا آغاز ہو گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 70 ممالك شركت كر رہے ہیں.

اس نمائش میں ایرانی كمپنیوں كی جانب سے 5 اسٹالوں پر كھانے پینے كی مختلف مصنوعات كو ركھا گیا ہے.

شاہین بین الاقوامی كمپنی كے نائب سربراہ ابوالفضل برغمدی نے كہا كہ روس سمیت دوسرے ممالك كی ماركیٹوں سے آگاہی كے لئے یہ نمائش خاص اہمیت ركھتی ہے.

ایرانی سٹالز میں كھجور، كشمش، ٹماٹر پیسٹ، زعفران، كھانے كی مصنوعات، خشك پھل اور ڈبے میں بند اشیاء كو نمائش كے لئے پیش كیا گیا ہے.

اس بین الاقوامی نمائش میں قزاقستان، كرغستان، ازبكستان اور تركمانستان، تركی، اٹلی، جرمنی، ملائیشیا، چین، آرمینیا اور انڈونیشیا سمیت وسطی ایشیائی ممالك شركت كر رہے ہیں.

مطالب مشابه