logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/21 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
10 فروری ایرانی قوم، انقلاب، امام اور رہبر انقلاب کے درمیان ناقابل تسخیر تعلق کا دن ہے: صدر روحانی

10 فروری ایرانی قوم، انقلاب، امام اور رہبر انقلاب کے درمیان ناقابل تسخیر تعلق کا دن ہے: صدر روحانی

10 فروری ایرانی قوم، انقلاب، امام اور رہبر انقلاب کے درمیان ناقابل تسخیر تعلق کا دن ہے: صدر روحانی

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت سے 10 فروری کو نکالی جانے والی ملک گیر بھرپور ریلیوں میں شرکت سے ایرانی قوم، انقلاب، بانی انقلاب امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اپنے ناقابل تسخیر تعلق ہونے کو ثابت کرے گی.

یہ بات صدر مملكت 'حسن روحانی' نے گزشتہ منگل كی رات ایران كے چیف جسٹس آیت اللہ 'صادق آملی لاریجانی' اور مجلس كے اسپیكر 'علی لاریجانی' كے ساتھ مشتركہ اجلاس كے بعد صحافیوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہی.

اس موقع پر 10 فروری كو ایران بھر میں منعقد ہونے والی انقلاب ریلیوں كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ ہمیں امید ہے كہ ایك بار ایرانی قوم اپنی بھرپور شركت سے اس دن كو تاریخی بنادے گی.

صدر روحانی نے بتایا كہ اس دن ایرانی عوام بتائیں گے كہ وہ وطن عزیز كی سالمیت اور عزت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں كریں گے اور ہر سال انقلاب اور خودمختاری كے لئے انقلاب سالگرہ كی ریلیوں میں جوق در جوق شریك ہوں گے.

انہوں نے مزید بتایا كہ خطے اور دنیا كی حالیہ صورتحال كے تناظر میں انقلاب كی سالگرہ كی ریلیوں میں ایرانی قوم كی بھرپور شركت نہایت اہمیت كی حامل ہے.

 

مطالب مشابه