پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ترک جنگی طیاروں کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے، اکیاون دھشتگرد ہلاک

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک مسلح افواج  نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دوران داعش کے 51  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب، تاعدیف، قباسین اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کر کے 83عمارتوں، بموں سے لدی ہوئی 10 گاڑیوں، اسلحے کے 2  ڈپوؤں، دفاعی عمارتوں اور 2 توپوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی  خطرات کو دور کرنے کے لیے  شام  کے شمالی علاقے میں اتحادی قوتوں کی حمایت کی غرض سے  24 اگست  2016 کو فوجی کارووائی شروع کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ترک مسلح افواج دعوی کے مطابق، فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر اب تک 3591 دستی بموں اور 55  سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے ۔ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب، تاعدیف، قباسین اور بزاگاہ میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 51 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲۔

ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب، تاعدیف، قباسین اور بزاگاہ میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 51 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک مسلح افواج  نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دوران داعش کے 51  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب، تاعدیف، قباسین اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کر کے 83عمارتوں، بموں سے لدی ہوئی 10 گاڑیوں، اسلحے کے 2  ڈپوؤں، دفاعی عمارتوں اور 2 توپوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی  خطرات کو دور کرنے کے لیے  شام  کے شمالی علاقے میں اتحادی قوتوں کی حمایت کی غرض سے  24 اگست  2016 کو فوجی کارووائی شروع کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ترک مسلح افواج دعوی کے مطابق، فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر اب تک 3591 دستی بموں اور 55  سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے ۔