جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

امریکی اور ناجائز صہیونی ریاست ایران کی میزائل طاقت سے خوفزدہ ہیں: جنرل سلامی

امریکی اور ناجائز صہیونی ریاست ایران کی میزائل طاقت سے خوفزدہ ہیں: جنرل سلامی


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے اتحادی اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت سے خوفزدہ ہیں.

بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز ایران کے شہر کاشان میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے كہا كہ ايران كے ميزائل پروگرام كے خلاف واويلا كي آوازيں آرہي ہيں اور اس كي وجہ يہي ہے كہ امريكہ، اسرائيل اور ان كے اتحاديوں كے دلوں ميں ايران كي بڑھتي ہوئي ميزائل صلاحيت سے شديد خوف ہے.

انہوں نے كہا كہ آج ايران كے پاس ميزائل بنانے اور اس ٹيكنالوجي كے فروغ دينے كے لئے دنيا كي سب بڑي ناقابل تسخير طاقت موجود ہے.

ايراني كے اعلي كمانڈر نے اس بات پر زور ديا كہ چاہئے ميزائل ٹيكنالوجي ہو خواہ كچھ اور، ہم ذرہ برابر بھي اپني دفاعي صلاحيت بڑھانے كے عمل سے پيچھے نہيں ہٹنے والے اور اس كے حوالے سے عالمي طاقتوں كے مطالبات كو سختي سے مسترد كرتے ہيں.

انہوں نے مزيد بتايا كہ آج دشمن، اسلامي جمہوريہ ايران كي طاقت بالخصوص ميزائل پروگرام كے بارے ميں جان گيا ہے اس لئے وہ سياسي حربے كے ذريعے ايراني ميزائل پروگرام پر دباؤ ڈالنے كي سازش كر رہا ہے.

بريگيڈير جنرل حسين سلامي نے بتايا كہ آج ہميں اور ہمارے دشمنوں كو بھي اس بات كا علم ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے پاس پھاڑوں، زمينوں كے اندر اور زمين كے اُپر كسي كسي طاقتور چيزيں ركھيں گئي ہيں جس كا مقصد ايران كي سالميت، خودمختاري اور اقدار كا بھرپور دفاع كرنا ہے.