جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

تمام ممالک موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے سنجیدگی سے قدم اٹھائیں: ڈاکٹر لاریجانی

تمام ممالک موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے سنجیدگی سے قدم اٹھائیں: ڈاکٹر لاریجانی


ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے ممالک میں قیام امن و سلامتی کی ضرورت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک مسائل اور موجودہ بحرانوں کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں.

ان خيالات کا اظہار 'علي لاريجاني' نے گذشتہ روز ايران کے دورے پر آئے ہوئے آرمينيا کے وزير دفاع 'ويگن سرکسيان' کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو پيش آنے والے گذشتہ واقعات کي بحالي کو روکنا چاہيئے. 

لاريجاني نے آرمينيا اور جمہوريہ آذربائيجان کے درميان سرحدي تنازع کے حوالے سے ارميني حکومت کے کردار کو سراہا اور مزيد کہا کہ آرمينيا نے خطے ميں نئے بحران پيدا نہ کرنے دينے پر صحيح مؤقف اپنايا.

اس موقع پر انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور آرمينيا کے درميان باہمي تعاون اور کثيرالجہتي تعلقات کو فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا.

ويگن سرکسيان نے کہا کہ آرمينيا اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ کثيرالجہتي تعلقات کي توسيع دينے کا خير مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درميان پارليماني گروپ کي تشيکل دينا ضروري ہے.