جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

اسلام آباد میں انقلاب اسلامی ایران کی عظیم الشان کامیابی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی روایتی موسیقی فیسٹیول اور ثقافتی نمائ

اسلام آباد میں انقلاب اسلامی ایران کی عظیم الشان کامیابی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی روایتی موسیقی فیسٹیول اور ثقافتی نمائ


اسلام آباد ،ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران ، اسلام آباد اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے)، وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے باہمی اشتراک سے ایرانی روایتی و لوک موسیقی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب مورخہ 31 جنوری 2017بروز منگل سہ پہر چار بجے منعقد ہو گی۔ یہ تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) جی فائیو، اسلام آباد کے آدیٹوریم میں منعقد ہو گی، جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر آقای مہدی ہنر دوست مہمانان خصوصی ہو ں گے۔ تقریب میں ایرانی ثقافتی قونصلر آقای شہاب الدین دارائی خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ اور اس کے علاوہ ڈی جی پی این سی اے سید جمال شاہ بھی خطاب کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایران کا ثقافتی طائفہ اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کریگا، جس میں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی روایتی و عارفانہ اور لوک موسیقی پیش کریں گے۔ ایرانی ثقافتی نمائش جو ایران کی دستکاریوں اور آرٹ کے نمونوں و تصاویر پر مشتمل ہے، مورخہ یکم جنوری 2017تک جاری رہے گی۔ ایرانی فنکاروں کا یہ وفد ایرانی ثقافتی قونصلیٹ کی دعوت پر پاکستان آیا ہے جو مورخہ 2فروری بروز جمعرات 3:30بجے سہ پہر لوک ورثہ میں بھی اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کریگا۔