چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنین پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر کے 6 فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنین پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر کے 6 فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا


صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پرحملہ کر کے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی - صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں انیس سالہ فلسطینی نوجوان محمد محمود ابوخلیفہ شہید اورپانچ فلسطینی زخمی ہوگئے- اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد دوسواناسی ہوگئی ہے - صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے دیگر علاقوں پر بھی حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان وسیع پیمانےپرجھڑپیں شروع ہوگئیں - بعض مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں - صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے-