پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

تحریک انصاف کے سربراہ : ٹرمپ کے اقدام پر ایران کا جواب قابل تعریف ہے

تحریک انصاف کے سربراہ : ٹرمپ کے اقدام پر ایران کا جواب قابل تعریف ہے


پاکستان کے شہر ساہیوال میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک ایران نے بقول ان کے جو پاکستان سے آدھی آبادی رکھتا ہے امریکا کو سخت جواب دیا ہے - عمران خان نے کہا کہ جب ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے شہریوں کے ویزے بند کریں گے تو ایران نے کہا کہ ہم امریکیوں کے ویزے بند کردیں گے- پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پاکستان کے سرکاری حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں ملک کو مقروض کر رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی - ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں خوددار نہیں ہوتیں اور اپنے لوگوں کی عزت نہیں کرتیں ان کی دنیا میں بھی عزت نہیں ہوتی - پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا- ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا -